Smile
عید مسکراہٹوں کا دن ہے، اس کی خوشی لوگوں سے ہے اور اس کی شناخت مٹھاس ہے! لہجوں کی مٹھاس، گفتگو کی شیرینی، رویوں کی خوبصورتی، میٹھے پکوان اور خوش لباسی۔ معاف کر دینے کا رویہ ہوتا ہے۔ غلطی کوتاہیوں پر معافی مانگنے کی فضا ہوتی ہے۔ اپنوں سے ملاقات ہوتی ہے۔۔۔ اور پھر عیدی۔۔۔ مزا دوبالا ہو جاتا ہے
میں یہ سمجھتا ہوں عید کے موقع پر دوسروں کو صرف یہ ہی کہہ دینا کہ " اچھے لگ رہے ہو " یا " یہ کپڑے تمہارے ساتھ اچھے لگے ہیں" ان کی عید کو بہت خوبصورت بنا دیتا ہے۔ جبکہ ہم لوگ کیا کرتے ہیں کہ دوسروں کے کانفیڈٰنس کو اپنے ذہریلے جملوں کے ذریعے دھڑام سے نیچے گرا پھینکتے ہیں ۔۔۔ اور پھر یہی ہمارا عموماََ رویہ ہوتا ہے۔
خیر،
کیا ہی خوبصورت انعام ہے نا اللہ کا! یہ دن سال بھر کی ذہنی تھکاوٹ دور کر دینے کو کافی ہوتے ہیں۔ اگر یہ فضا قائم رہے تو ہمارے سارے معاشرتی مسئلے حل ہو جائیں کیونکہ ہمارے ان مسائل کی جڑ ہی ہمارے دوسرے انسانوں کے ساتھ رویے ہیں اور ہمارے رویوں کی ڈوریں ہماری ذہنی و جزباتی صحت سے جا ملتی ہیں۔ یہی تو عید کا انفرادی سطح پر پیغام ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــ

Comments
Post a Comment