میں اکثر سوچتا ہوں کہ یہ جوہم سب کی زندگیوں کی اک ترتیب ہے کہ سکول، کالج، یونیورسٹی ، جاب، شادی ۔۔۔کیا یہ ہم انسانوں کا لکھا سکرپٹ ہے یا رب تعالی کی لکھی نوشتِ تقدیر ؟ یا شاید یہ سفر اور راہ میں آنے والے سنگِ میل ہمارے ویژن کے مطابق طے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ معاشرہ ہمیں خواب سونپتا ہےاورہم بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ خیر، چھٹی پر آیا ہوا ہوں۔ اک منفرد تجربہ ہے یہ بھی۔ ہینا؟ گھر ، اپنا بستر، ماں، ماں کی مہمان نوازی۔ یہ سب بہت خوبصورت ہے۔ اور پھر کل واپس جانا ہے، اک اداسی سی ہے۔ وقت کتنا تیزی سے گزرتا ہے نا؟ ہمیشہ حیران کرتا ہے۔ اور زندگی کے کچھ !موڑ بڑے غیر متوقع ہوتے ہیں۔ انسان کو یقین کرنے کو بھی وقت درکار ہوتا ہے۔ اک نئے احساس میں لپتے لمحے بہت مصروف ہوتا ہوں میں وہاں۔ روٹین ہی ایسی ہے۔ 12 گھنٹے کام اور بس آرام۔ اچھا ہے عادتیں نہیں بگڑیں گی۔ اور پھر ایلیٹ ایریا میں رہنا بھی ہم مڈل کلاس لوگوں کے لیے ذرا مشکل ہوتا ہے۔ اب اک روٹین سیٹ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اُنہیں یاد کرنے کی فرصت نہیں ملتی : ڈ !باقی یہ کہ ۔۔۔ خصوصی دعاؤں کی...
a boy on the journey of healing...