Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2021

ڈائری کا اک ورق

 فیسبک پر ہم ذہن و ہم خیال لوگوں سے گپ شپ رہتی ہے۔ گزرشتہ کل سحری کے وقت کی بات ہے۔ اک دوست نے پوسٹ لکھ  رکھی تھی تھی جس کا خلاصۃ یہ ہے کہ :  "  لڑکیوں کے ذہنوں میں ڈالا جاتا ہے کہ جب وہ بڑی ہوں تو لڑکوں سے دور رہیں لڑکے برے ہوتے ہیں لیکن میرا یہ پرسیپشن ٹوٹ گیا۔ لڑکے اچھے بھی ہوتے ہیں۔ جو عورتوں کی  عزت کرتے ہیں۔ غضِ بصر کرتے ہیں، جو کنٹرولڈ ہوتے ہیں۔ وغیرہ  وغیرہ ۔۔۔ اور یہ کہ ۔۔۔ یہ تحریر ان لڑکوں کے نام ہے جو اچھے ہیں اور ہیلنگ کے سفر پر ہیں "۔   مجھے اس تحریر سے اتفاق ہے یا نہیں وہ الگ بحث ہے۔۔۔۔  "لیکن میں نے خود اعتمادی کا اظہار کرتے ہوۓ کمنٹ کر دیا کہ " تھینک یو  جو جواب آیا وہ حیران کُن تھا کہ " میں یہ تحریر لکھتے وقت آپ کے بارے میں بھی سوچ رہی تھی " ۔  حلانکہ اُن سے میری کچھ زیادہ بات بھی نہ ہوئ کبھی ۔ بس کوئ نا کوئ پوسٹ شیئر کر دیا کرتا ہوں یا کسی نا کسی بات پر رائے کا اظہار۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  زندگی میں کچھ  " ٹریجِک " واقعات کے باعث میں جذباتی طور پر  کافی " اِن سیکیور " ہو گیا ہو...