Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2018
                                              "Get ready " شعیب  کا میسج آیا۔ میں صدر کی جانب رواں دواں تھا۔ طِحہ ہوا تھا کہ صدر میٹرو سٹیشن پر میں ، سمیع ، شعیب اور احمد ملیں گے ۔ اور اگلے سٹاپ سے جنید کو لیتے ہوۓ سینٹورس پہنچیں گے ۔ جہاں احسن ہمارا انتظار کر رہا ہو گا۔ ایسا ہی ہوا. اور ہم فیصل مسجد پہنچے۔وہاں شعیب نے موبائل نکال لیا اور فوٹوگرافی شروع کر دی ۔ ہر دو منٹ بعد پیچھے مڑ کر دیکھو تو وہ صاحب سیلفیوں میں مصروف نظر آتے تھے۔جب کوئ خوبصورت جگہ دکھتی تو کہتے " یہاں ایک تصویر تو بنتی ہے " ۔۔۔ خیر !! یہ سلسلہ جاری رہا اور ہم ٹریل 6  تک پہنچے ۔ ایک سیلفی اس بورڈ کے ساتھ ہوئ جس پر ٹریل 6 لکھا تھا ۔ اور ہم آگے چل دیے۔ شروع میں رات کی بارش کی وجہ سے رستہ تھوڑا خراب تھا۔بقول شعیب دو کی نیت خراب ہو گئ اور ایک کی طبیعت ۔ اب باقی بچے تین لوگ تو ان میں سے دو کی صحت خراب تھی اور ایک کا وزن۔ خیر یہ "خراب" گروہ آگے بڑھتا جا رہا تھا۔ شعیب بدستور "جگتیں" مار رہا تھا۔ احم...