Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2020

spring vibes

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہار کی آمد۔۔۔ امید کا استعارہ ہے ۔ ۔ زرد مٹی سے اٹے خشک کھیل کے میدان موسم ِ سرما کی آخری بارش کے بعد چمک رہے ہیں۔اور اس پر اُگتی گھنے سبز رنگ کی گھاس کتنی بھلی لگتی ہیں نا؟ اور میدان کے گردجھڑے درختوں کی خشک ٹہنیوں پر امید کی کونپلیں اور اُن پر ٹھہرے شبنم کے قطرے۔ ارے کل ہی تو جھڑے تھے یہ درخت۔ اونچی پگڈنڈیوں میں گھِرے سرسوں کے سنہری پھول ۔۔سانس کھنچتی ہے جب ان کے عقب میں ڈھلتا سورج دِکھے۔گویا روح بھی ان کے ساتھ جھوم رہی ہے۔ مالی بابا پودوں کی تراش خراش کرنے اور نئے پودے لگانے میں مصرو ف ہو جاتا ہے۔خزاں کی بے رحم آندھیوں سے بے گھر ہوئے پرندے خشک گھاس اور ٹہنیاں اکٹھی کرتے پھرتےہیں اور گھروں کے روشندانوں میں گھونسلے تعیر کرتے ہیں۔شاید اسی وجہ سے اس موسم میں ہم پرندوں کو قریب سے دیکھ پاتے ہیں۔۔۔ بہار امید کا استعارہ ہے! محسوس کیجیے کہ شام کا وقت ہے اور قریب سے معصوم پرندوں کی چہچہانے کی آوازمسلسل آ رہی ہے گویا وہ کسی کے انتظار میں ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے چڑیا ماں کے پروں کی پھڑپھڑانے کی آواز آتی ہے اور اچانک خاموشی چھا جاتی ہے۔وہ اُن کے لیے ...