Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2019
معاشرہ اور اس کے معیارات! ........... آج ہمارے اس معاشرے میں ہر شخص اپنی معاشرتی کلاس کے مطابق معیار طے کر لیتا ہے۔ اور پھر وہ اسے ایک اصول کی حیثیت دے کر پورے معاشرے کو اس پر پرکھتا ہے۔ جبکہ اجتماعی زندگی کی بنیاد ہی یہ ہے ایک شخص کے اعمال، حتیٰ کہ خیالات تک کا دوسرے انسانوں پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ اور یوں یہ معیار ہر شہر, خاندان، ملک کے لحاظ سے تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔ کسی کا انفرادی معیار یا standard ہی معاشرے کے معیار میں ہلچل برپا کرتا ہے۔ اور ایک معیار اسی طرح ترقی کرتے ہوۓ م عاشرے کا اجتماعی معیار بن جاتا ہے۔ ایک معاشرہ اگر پینٹ کوٹ میں ملبوس کسی شخص کو عزت دار کہتا ہے تو کون درویشی پسند کرے گا؟۔ ایک معاشرہ اگر consumerism پر چل رہا ہے تو کیا کوئ سادہ زندگی گزارے گا؟ جو معاشرہ تعلیم کو اہمیت دیتا ہے ، اُس میں کیا کوئ ان پڑھ رہ سکتا ہے؟ جہاں اخلاق کو اجتماعی معیار قرار دیا جاۓ، وہاں غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوۓ کوئ جھجکے گا نہیں کیا؟ جہاں شادی کے لیے معیار خوبصورتی، پیسا، گاڑی، بنگلا ہو۔ کیا وہ معاشرہ اخلاق و تربیت کو اہمیت دینے والی نسل تیار کر پاۓ گا؟ یقیناً اوپر کیے گۓ تمام...