خلاصہ تحریک اسلامی کی اخلاقی بنیادیں ۔۔۔۔۔۔ زمین میں جن لوگوں کے پاس قوت و ذرائع ہوں ۔لوگوں کے خیالات و نظریات جن کے قابو میں ہوں( مثلا میڈیا)، اخلاقی قدریں اور اجتماعی نظام بنانے کی جو قدرت رکھتے ہوں ۔۔۔۔ اگر یہ لوگ صالح ہوں گے تو تمدن صحیح راہ پر چلے گا۔ اگر یہ بگڑ گۓ تو معاشرہ بگڑ جاۓ گا۔ تاریخ شاہد ہے۔ اللہ رب العزت چاہتے ہیں کہ اس دنیا کا نطام ٹھیک ٹھیک چلے۔ اور اللہ کا قانون ہی لوگوں کا قانون بنے ، لہذا امامتِ صالحہ کا قیام دین کا حقیقی مقصود ہے۔ اللہ اپنے بندوں سے یہ چاہتا ہے کہ وہ اس کے لیے کوشش کریں۔ لیکن، اس معاملے میں اللہ رب العزت کی ایک سنت ہے! یہاں پھل اسی کو ملے گا جو کاشتکاری میں محنت کرے گا ۔ صرف آپ کا نیک نیت ہونا یا بزرگ صفت ہونا کافی نہیں۔ یہی معاملہ حکومت سے متعلق بھی ہے۔ انسان کی دو حیثیتیں ہیں: حیوانی اور اخلاقی۔ لیکن انسانی عروج و زوال اس کی اخلاقی طاقت یا اخلاقی حیثیت پر منحصر ہے۔ کیونکہ انسان کو ہم انسان کہتے ہی اخلاقیات کی وجہ سے ہیں۔ اور، اخلاق کے دو بڑے شعبے ہیں- 1- بنیادی انسانی اخلاقیات ( جو شخص ان اخلاقیات سے مزین ہو گا وہ...
a boy on the journey of healing...