Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2021

Milestone!

We started our final year project in June of last year. we chose the most difficult one of supervisors to work with. Daily online meetings. Challenges. Errors. Harmonics. Yet, learning. Intensive research work. Pressure. We even worked in R&D lab, these last days, till 10pm We chose him intentionally just because we knew that we'll learn beyond limits in his supervision. He stretched our comfort zone. He gave us challenge and support which are ingredients of growth. Last evening, He motivated us well enough sitting on the stairs of Faisal Mosque. What a scene that was!  Today, we exhibited our project in an open house. Relief. Satisfaction level: ultra pro max :) And A very special evaluator visited the event: My father. I was very happy to see him there. I acompanied him visiting all other project stalls and introduced him to my friends.  We didn't get position there just due to poor evaluation team. Everyone was saying this. But I was 200% calm and happy at that moment a...

مشکل فیصلے

  زندگی میں کچھ موڑ، کچھ دوراہے انسان کو عجب کشمکش میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ ہم اس گھڑی کے آنے سے قبل ٹھہرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ زندگی سے سوچنے کیلئے وقت مانگتے ہیں۔ لیکن وقت زمانے کی تپتی دھوپ میں پگھلتا جا رہا ہے۔ کہاں رکتا ہے! آنکھیں موند لیتے ہیں کہ موقع ٹل جائے تو کھولوں۔ دل ہی دل میں خدا سے یہ دعا کرتے ہیں کہ کوئ اور صورت بن جائے بس وہ صدیوں پر محیط لمحہ نہ آئے کہ جب اپنوں کا بھرم اور دل کی چاہت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو۔ وہ کٹھن ساعت کہ جب ترقی یا معاش کیلئے اپنوں سے دوری کا فیصلہ کرنا پڑ جائے۔ وہ  مشکل گھڑی کہ جب دو خوابوں میں سے کسی ایک کی تعبیر ممکن ہو اور فیصلہ ہم نے کرنا ہو کہ ہمیں کون سا خواب عزیز تر ہے۔ خواب تو سبھی ایک سے عزیز ہوتے ہیں نا؟  لیکن پھر یہ احساس اور ایمان امید کی اک شمع بن کر دل و دماغ کے نہاں خانے کو روشن کر جاتا ہے کہ " ہمارا ہر فیصلہ ہماری نوشت_تقدیر میں ہمارے مالک کا لکھا ہوا ہے جو ہمارے بھلے کے سوا کچھ نہیں چاہتا، کہ جو ہمارے دل کے حال تک سے واقف ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ ہمیں تاریکیوں میں دھکیلے " _____ اور پھر فکر دوراں کے دریچوں میں س...