Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017
کچھ دیر کے لیے غیر سیاسی ہو جائیں ، مسلک فرقہ کو چھوڑیں ، ماریں گولی اس بات کو کہ روڈ بلاک ہیں، یہ سوچنا بند کر دیں کہ اس سے، کس کو کیا فائدہ ہو گا۔ بھول جائیے کہ ہماری جماعت کا مؤقف کیا ہے اور کیا نہیں ۔ اور اگر کچھ نہیں کر سکتے تو اُن لوگوں کو سراہیں ضرور جنہوں نے صرف عشقِ رسول میں لاٹھیاں کھائیں۔ پولیس کا تشدد برداشت کیا ، اور حکومتِ وقت سے ٹکر لی ۔ یقین مانیں عوام کا حوصلہ اور جزبہ دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی. اک مسلمان کیسے امن کو اپنے نبی صل اللّٰہ علیہ وسلم پر فوقیت دے سکتا ہے ۔ مسلمان کا عزم و حوصلہ تو اتنا بلند ہے کہ سارا عالم اک دوسرے سے کٹے تو کٹے وہ محمد صلہ علیہ وآلہ وسلّم کی ذات پر آنچ نہیں آنے دے گا ۔ ہمیشہ قوتیں آگے بڑھیں مگر ہمارے ایمان کے کی طاقت سے دب گئیں ۔ آج ایک طرف  کراچی سے پشاور تک احتجاج ہے اور دوسری جانب جماعتِ اسلامی پارلیمانی جنگ لڑ رہی ہے۔ اور یہ جنگ دراصل پارلیمانی بھی ہے اور عوامی بھی !! #لبیک_یا_رسول_اللّٰہ
میں نے رب سے اک گُل مانگا اُس نے گلشن عطا کیا میں نے رب سے رستا پوچھا اس نے مجھے منزل دکھلا دی میں نے سوچا !! کیوں نہ آسمان مانگوں کیوں نہ اونچی اڑان مانگوں ۔ میں نے رب سے اُلفت مانگی اب میں اُس کو محبت کو دل میں بساۓ جیتا ہوں اب میں اُس کی رحمت کے جام پیتا ہوں
کامیابی اک آوارہ گرد عاشق کی طرح ہوتی ہے جو اس کے پیچھے بھاگتی ہے جو قابلیت اور علم کی طرف بھاگتا ہے ۔ جو اپنی لگن کی جانب دوڑتا ہے ۔کامیابی تو ایسوں کی راہ تکتی ہے ۔جن کی چاہت جستجو سے ہو نہ کہ منزل سے ۔ جن کی منزل صرف اے گریڈ لینا یا اپنے دوست کو نیچا دکھانا نہ ہو یا صرف انجنیئر ڈاکٹر  بن کر آسمان کی جانب بھرے مجمعے کے سامنے کالی ٹوپیاں اچھالنا نہ ہو بلکہ جو  لوگوں میں آسانیاں بانٹنا چاہتا ہو۔جس میں ناکامی کا خوف نہ ہو ۔ اس ناکامی کا خوف جو کی کامیابی تو ہے ہی نہیں ۔فائنل ایئر پراجیکٹ ہمت کی بات نہیں ہے بلکہ ناکامی سہنے کی ہمت ہو یہ بڑی بات ہے  ۔۔میں اک انجنیئر یا ڈاکٹر بن جانے کو کامیابی نہیں سمجھتا ۔ صرف کار بنگلے کامیابی کی نشانی نہیں ہے ۔ بلکہ آپ ہیں آپ وہ نوجون جس نے کامیابی اور ناکامی کے صحیح معیار تشکیل دینے ہیں  اور کامیابی تو پھر اک آوارہ گرد عاشق کی طرح ہوتی ہے !!