Skip to main content
اّنیسویں بہار۔
(بموقع سالگرہ )
۔۔۔۔۔۔
زندگی اک "خاموش" بہتی آبشار کی مانند گزری چلی جا رہی ہے۔ اس بہتی آبشار کی آواز کو میرے دل میں بسی ہمت اور میری آنکھوں کے سامنے سجے آفاقی مقصد نے دبا رکھا ہے۔ یہی وہ مقصد ہے جس نے مجھے اپنی خواہشوں سے لڑنے کی ہمت دی مرے جزبات کو اک سمت دی۔ مرے دل کو قرار بخشا۔  خیر ۔۔۔ اس سفر کے پیچھے اٹھارہ بہاروں کی کہانی ہے۔ مجھے میرے گھر میں ہمیشہ اک خاص مقام اور مرتبہ دیا گیا۔ میری تربیت کے لیے مجھے خوب ماحول بخشا گیا۔ سفر جو پی سی گیمز کے جنون سے شروع ہوا تھا، آج زندگی کے معانی کو تلاشنے کی فکر اور کتاب سے محبت پر آ پہنچا   ہے۔ مجھے تو بس اتنا یاد ہے کہ میں نے اپنے گھر کی لائبریری میں پڑی کہانیوں کی کتابوں سے اس محبت کا آغاز کیا جو نسیم حجازی کی ناولز سے ہوتی ہوئی مولانا مودودی رح کی فکر انگیز کتب پر آ ٹھہری۔ رومانوی طبعیت کو قدرت کی خوبصورتیوں اور اردو شاعری نے تسکین بخشی۔۔۔ چودھویں کے چاند کا انتظار، تاروں سے باتیں، خزاں کا غم، ڈھلتی شاموں اور کتاب، سردیوں کی راتیں، بہار میں انتظار۔۔۔ میں ہمیشہ ان سب موضوعات کے بارے  میں ایکسائٹڈ رہا۔۔۔  اور میرا تجسس سائنس کے ہاتھ لگا۔ پریکٹیکل لائف میں کچھ غلطیاں کیں جو ناقابلِ تلافی ہیں۔ اور یہ غلطیاں میری زندگی کے ڈیجیٹلائز ہونے سے ہی شروع ہو گئیں تھیں۔۔۔ کاغذ کی کشتی اور ریت کے گھر سے شروع ہونے والی یادیں آج سوشل میڈیا پر ٹھہری ہوئی ہیں۔ جانے دو !!
بچپن ختم، لڑکپن گیا۔۔۔ یعنی:
خشک پتے گِر چکے ہیں
اب بہار سے کہہ دو آ جاۓ۔
اور ہاں۔۔۔۔ دعاؤں کی درخواست !!
۔۔۔۔۔۔۔
عزیر امین۔

Comments

Popular posts from this blog

کہانی: آخری ادھورا خط - قسط 3

( یہ خط اس نے اُسے مارچ 2025 میں عید کے موقع پر لکھا تھا جس کے بعد وہ کراچی کام کی غرض سے جانے لگا تھا۔)  پیاری۔ پھر سے عید مبارک! انتظار۔ کسی انتہائی مختصر لمحے کا انتظار بھی کتنا جان لیوا ہوتا ہے۔ وہ لمحہ کہ جس کا برسوں آپ نے انتظار کیا ہو۔ وہ سنگِ میل کہ جس کے بعد فراق کی سست گھڑی پھر سے چل پڑنے کا گمان ہو۔ وہ خیال کہ جو فرض کی ہوئی خوبصورتی سے زیادہ خوبصورت ہو تو میں وقت کے رُک جانے کی دعا کیوں نا کروں چاہے سورج سوا نیزے پر ہو اور وقت کی بڑی سوئی پگل جائے اور چاہے میرے خواب مزید دس سال دوردکھنے لگیں۔  ایسے ہی اک لمحے کا میں نے انتظار کیا۔ تمہارا انتظار کیا۔ میں ںے خیال کیا تھا کہ تم نےآج سیاہ رنگ کا لباس اور سفید جھمکے پہنےہوں گے۔ تمہاری آنکھوں کی گہرائی کے بارے سوچا۔ تم سے کیا کہنا ہے۔ کیا سننا ہے۔ سب سوچ رکھا تھا۔ آج کے سارے پلینز کینسل کر کہ تمہارا انتظار کیا میں نے۔ تمہاری آواز کی لطافت کو محسوس کیا۔ بال سنوارے۔ تمہارا پسندیدہ پرفیوم لگایا۔۔۔  یقین مانو وہ لمحہ میری فرض کی ہوئی خوبصورتی سے زیادہ خوبصورت تھا۔ تمہاری آنکھیں زیادہ گہری تھیں اور کاجل کا تو خیال ہ...

ان کہی

 ~ It was early spring, 1999, when the naked trees began to feel safe enough to pump life into tiny leaf buds. A lady sparrow had almost completed the nest on the louvered window of the dressing room. Amjad Chacha had restocked the kites as the sky grew clearer and the steady wind blew. 10 a.m. She was too excited to visit him. As she passed Chacha’s crowd, she released her finger from her mother’s hand and ran toward the rusty blue door. She was afraid of that grey dustbin, though—where they had found a snake’s skin last time. She ran past that dustbin and knocked—knock, knock... - - - She insisted on having lunch in a single plate with him. It was Chicken Pulao. Their love! They used to play all day long whenever they met—no homework. no tuition. That day, Sunday, 1999, 5 p.m. They were discussing their school and homework struggles, sitting under the Jamun tree after playing the whole day.  The elders were having chai and pakoray in the garden. Women were sharing their hect...

بارش

جب دھوپ کی حدت سے زمیں آگ اگل رہی تھی۔ مسافر سائباں ڈھونڈنے لگے۔ پرندوں نے ہجرت ترک کر دی۔تو رب تعالی نے اس تپتی دھوپ میں کام کرتے کسی مزدور کی دعا سن لی شاید کہ شمال سے گھٹائیں اٹھنے لگیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ بزرگوں نے آسمان کی جانب نظریں جما لیں۔ ماوں نے  گھر کی گھڑکیوں پر سے پردے ہٹا لیے  اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سیاہ ہو گیا۔ بجلی چمکی بادل گرجے۔ بچے ڈر کر گھروں کی جانب دوڑے۔ مائیں استغفار کا ورد کرنے لگیں اور بزرگ بچوں کو بہادری کا سبق دینے لگے۔ بارش برسنے لگی اور مٹی کی خوشبو سے فضا معطر ہو گئی۔  مٹی کی خوشبو سے یاد آیا -تب  تمہارا خیال آیا تھا۔ یونہی ہجر کی تمازت سے جب میرا حلق خشک ہونے لگتا ہے تو تمہاری یاد کا ہی سہارا رہتا ہے۔ تمہارے سنائے قصے یاد آنے لگتے ہیں۔   جب بارش خوب برس چکی اور باد صبا نے بادلوں کو لیے دوسرے شہر کا رخ کیا تو میں بھی تمہارا خیال اور ذہن میں بنی دھندلی سی تصویر کو لیے اس پہاڑ کے عقب میں نکل گیا - جہاں (یاد ہے تمہیں؟) جہاں اک چھوٹا سا پرسکون جنگل ہے جس کے وسط میں اک نہر بہتی ہے جو اکثر خشک رہتی ہےلیکن اس کی سطح بلند ت...