کچھ دیر کے لیے غیر سیاسی ہو جائیں ، مسلک فرقہ کو چھوڑیں ، ماریں گولی اس بات کو کہ روڈ بلاک ہیں، یہ سوچنا بند کر دیں کہ اس سے، کس کو کیا فائدہ ہو گا۔ بھول جائیے کہ ہماری جماعت کا مؤقف کیا ہے اور کیا نہیں ۔ اور اگر کچھ نہیں کر سکتے تو اُن لوگوں کو سراہیں ضرور جنہوں نے صرف عشقِ رسول میں لاٹھیاں کھائیں۔ پولیس کا تشدد برداشت کیا ، اور حکومتِ وقت سے ٹکر لی ۔ یقین مانیں عوام کا حوصلہ اور جزبہ دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی. اک مسلمان کیسے امن کو اپنے نبی صل اللّٰہ علیہ وسلم پر فوقیت دے سکتا ہے ۔ مسلمان کا عزم و حوصلہ تو اتنا بلند ہے کہ سارا عالم اک دوسرے سے کٹے تو کٹے وہ محمد صلہ علیہ وآلہ وسلّم کی ذات پر آنچ نہیں آنے دے گا ۔ ہمیشہ قوتیں آگے بڑھیں مگر ہمارے ایمان کے کی طاقت سے دب گئیں ۔ آج ایک طرف کراچی سے پشاور تک احتجاج ہے اور دوسری جانب جماعتِ اسلامی پارلیمانی جنگ لڑ رہی ہے۔ اور یہ جنگ دراصل پارلیمانی بھی ہے اور عوامی بھی !!
#لبیک_یا_رسول_اللّٰہ
#لبیک_یا_رسول_اللّٰہ


Comments
Post a Comment